ائی ایم اے اسکام معاملے میں سی بی ائی جانچ کے لئے سرمایہ کاروں نے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا

,

   

ائی ایم اے گروپ کی جانب سے کروڑ ہاروپئے کے اسکام میں سی بی ائی جانچ کی مانگ پر دائردرخواست پر سنوائی کے دوران کرناٹک ہائی کورٹ نے ائی ایم اے گروہ کے مالک محمد منصور خان‘ سی بی ائی(بنگلورو) کے علاوہ ریاستی حکومت اور پولیس کو نوٹسیں جاری کی ہیں

بنگلورو۔چترا درگاکے ساکن درخواست گذار محمد سراج الدین نے کہاکہ انہوں نے مذکورہ گروپ میں دس لاکھ روپئے کی سرمایہ کاری ماہانہ آمدنی کے تحت کی تھی اور ایک مالیتی مشاروتی معاہدہ بھی جاری کردیاتھا۔

انہوں نے مذکورہ رقم کی سرمایہ کاری اس یقین کی ساتھ کی تھی کہ اس ادارے کے مختلف کمپنیاں ہیں اور وہ ائی ایم گروپ آف کمپنیز کا حصہ ہے جس میں ائی ایم اے جویلرس‘ ائی ایم اے گولڈ او رائی ایم اے اڈوئزری پرائیوٹ لمٹیڈ کے علاوہ دیگرشامل ہیں۔

کمپنی کے ایم ڈی محمد منصور احمد خان کے فرار ہونے کی جانکاری انہیں 12جون کے روز ملی اور انہیں یہ بھی نہیں معلوم ہے کہ وہ کہاں پر ہے۔

انہوں نے خان سے رابطہ کی بھی کوشش کی تھی۔ مگر کوئی جو اب نہیں آیا۔ یہ درخواست گذارکا استفسار ہے۔

درخواست گذار نے مزیدبتایاکہ 13جون کے روز وہ دھوکہ دہی اور اسکام کے جرم کے لئے کمرشیل اسٹریٹ پولیس میں شکایت درج کرنے کے لئے 13جون کے روز بنگلورو ائے۔

انہیں یہاں آنے پر معلوم ہوا ہے کہ اسٹنٹ کمشنر بنگلور ناتھ سب ڈیویژن کے دفتر نے 16نومبر2018کے روز ایک عوامی اعلامیہ جاری کیاتھا جس میں کہاگیا کہ ائی ایم اے اور اس کے گروپ آف کمپنیز عوام سے وصول کردہ پیسو ں کو ڈائرکٹرس کے فنڈس میں منتقل کیاہے۔

مذکورہ درخواست گذار نے مزیدکہاکہ ”کیونکہ کئی ائی پی ایس افیسر‘ پولیس عہدیدار اورحکومت کے منسٹرس ایم ڈی کی کمپنی کی نگرانی کررہے ہیں‘ انہیں کسی قسم کے انصاف کی توقع نہیں ہے“۔ عدالت نے اگلی سنوائی28جون کو مقرر کی ہے