بنگلورو۔ بی جے پی کے ریاستی صدر بی ایس یدوراپا نے اقلیتی طبقے کے ایک گروپ جس میں زیادہ تر ایم ائی اے جوہرات کے سرمایہ کار سے ملاقات او ر تحریری نمائندگی کے بعد اسکام کی جانچ مرکزی ایجنسی سے کرانے کا مطالبہ کیاہے۔
ریاستی بی جے پی صدر نے وفد کوبھروسہ دلایا کہ کرناٹک کے اراکین پارلیمنٹ اس بات کو یقینی بنائیں گے کے مرکزی حکومت معاملہ میں مداخلت کرے اور ای ڈی کی جانب سے کیس کی تحقیقات کو یقینی بنائیں گے۔
بی جے پی کی جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق یدرواپا نے کہاکہ ”ہم(بی جے پی) کو یہ احساس ہے بے قصور لوگوں کی رقم جو غبن کرلی گئی ہے اس کو واپس دلانے کی ذمہ داری ہماری ہے“۔
انہوں نے کہاکہ متاثرہ سرمایہ کاروں کے ساتھ انصاف صرف سی بی ائی تحقیقات کے ذریعہ ہوسکتا ہے کیونکہ ائی ایم اے کے سرمایہ کاروں کے ساتھ ”ناانصافی“ کی تمام ذمہ داری
ریاستی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ بی جے پی لیڈر جن سے متاثرین نے ملاقات کی ہے کا کہنا ہے کہ ائی ایم اے کے مالک محمد منصور خان جہاں کہیں بھی اس کو تلاش کرنے کے لئے مرکزی حکومت تمام اقدامات اٹھائے گی۔
قبل ازیں رپورٹرس سے بات کرتے ہوے یدوراپا نے اقلیتی بہبود کے وزیر بی زیڈ ضمیر احمد خان کے منصور خان سے مبینہ تعلق پر بھی سوال اٹھائے تھے۔
انہوں نے کہاکہ ”جب اس(منصور) سے کہاگیا کہ واپس آجاؤ‘ ضمیر جوکہ ایک وزیر ہیں نے کہاکہ حکومت تمہارے(منصور) کے ساتھ ہے‘ ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے‘ کیامطلب ہے اس کا؟چیف منسٹر کو اس کا جواب دینا ہوگا“۔
یدوراپا کے جواب دیتے ہوئے ضمیراحمد خان نے اشارہ دیا کہ معاملہ کی جانکاری ملنے کے ساتھ ہی انہوں نے سب سے پہلے ایس ائی ٹی کی تحقیقات کا حکم دیاتھا۔
انہوں نے کہاکہ”وہ یدوراپا نہیں تھے۔ کسی ایک جگہ پر بیٹھ کر بیانات دینے سے کچھ نہیں ہوتا۔ ہم سے جو ہوسکتا ہے وہ کیا۔ ایس ائی ٹی کی جانچ چل رہی ہے“۔
اس معاملے میں اب تک پولیسکو 30,000لوگوں کی شکایت ملی ہے‘ اس کیس کے ضمن میں سات ڈائرکٹرس کو 12 جون کے روز گرفتار کرلیاگیاہے۔ مبینہ طور پر ایک اڈیو ٹیپ میں دی گئی خودکشی کی دھمکی کے بعد سے محمد منصور خان فرار ہے۔
اڈیوٹیپ کے منظرعام پر آنے کے بعد سرمایہ کار جس میں زیادہ تر مسلمان ہیں شیواجی نگر کے اس کے دفتر پر جمع ہوگئے ہیں اور ڈائرکٹرس کے بشمول مالک کے خلاف کاروائی کی مانگ کی۔
خان نے بدعنوانی سے بدظن ہوکر مبینہ طور پرخود کو جان سے ماردینے کی دھمکی دی ہے۔ اس کے علاوہ اس نے شیواجی نگر کے کانگریس رکن اسمبلی روشن بیگ کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہاکہ 400کروڑ انہوں نے لئے ہیں مگر وہ لوٹانے سے انکار کررہے ہیں۔
بیگ نے الزامات کو مسترد کردیا‘ انہوں نے کہاکہ ان کی شبہہ کو متاثر کرنے کے لئے ایک منظم سازش کے تحت اس کی طرح باتیں آڑائی جارہی ہیں۔
ایک رپورٹ بھی سامنے ائی ہے کہ خان دوبئی فرارہوگیاہے‘ ایس ائی ٹی کا کہنا ہے کہ وہ منصور کہاں پر چھپا ہوا ہے اس کی جانچ کررہی ہے