ائی سی ایم آر کے ڈائرکٹر جنرل بالرام بھارگوا نے کہاکہ 500بے ترتیب نمونوں کی ابتدائی جانچ کے نتائج مثبت پائے گئے ہیں اور زوردیا کہ معاشرتی پھیلاؤ کے اب تک کوئی شواہد نہیں ملے ہیں
۔انہوں نے کہاکہ ”معاشرتی پھیلاؤ کی کوئی صورت دیکھائی نہیں دے رہے ہیں“اور ان رپورٹس کومسترد کردیاجس میں کہاجارہا ہے لوگوں کی بہتر انداز میں ہندوستان میں جانچ نہیں کی جارہی ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ”ہماری مقصد اندھا دھند جانچ سے بچنا‘ خوف کوکم کرنا اور بہتر طریقے کا استعمال کرنا اور جانچ کی سہولتوں کے پیمائش کو بڑھانا ہے“
نئی دہلی۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ نے کہاکہ ہندوستانمیں اب تک کمیونٹی ترسیل دیکھائی نہیں دی گئی ہے اور مسلسل 2(مقامی ترسیل) کی نگرانی کی جارہی ہے کو سی او وی ائی ڈی۔19کی وباء کا شکار ہیں‘
باوجود اس کے فیصلہ کیاگیا ہے کہ جانچ میں اضافہ کیاجائے گا اور خانگی لیبارٹریز کو اس کام کے لئے دائرے میں لیاجائے گا۔
ائی سی ایم آر کے ڈائرکٹر جنرل بالرام بھارگوا نے کہاکہ 500بے ترتیب نمونوں کی ابتدائی جانچ کے نتائج مثبت پائے گئے ہیں اور زوردیا کہ معاشرتی پھیلاؤ کے اب تک کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ”معاشرتی پھیلاؤ کی کوئی صورت دیکھائی نہیں دے رہے ہیں“اور ان رپورٹس کومسترد کردیاجس میں کہاجارہا ہے لوگوں کی بہتر انداز میں ہندوستان میں جانچ نہیں کی جارہی ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ”ہماری مقصد اندھا دھند جانچ سے بچنا‘ خوف کوکم کرنا اور بہتر طریقے کا استعمال کرنا اور جانچ کی سہولتوں کے پیمائش کو بڑھانا ہے“۔
ائی سی ایم آرمہاماری کے ماہر چیف آر آر گنگادھرنے کہاکہ جانچ کی حکمت عملی میں ان دیگر ممالک کے ساتھ ہندوستان کا تقابل غلط ہے۔
انہوں نے کہاکہ ”وہ ممالک نے اسٹیج 3پر پہنچ گئی ہیں اس کو قائم کرلیاہے۔ مذکوہر حکمت عملی اس طرح کے شواہد پر مختلف ہوگی۔
مذکورہ نگرانی یہ کی جارہی ہے کہ آیا کوئی کمیونٹی ترسیل تو نہیں ہے۔ یہ ایک جاری سرگرمی ہے‘ اور ہم اس نگرانی کو جاری رکھیں گے“۔
ای ٹی کی جانب سے 16مارچ کے روز شائع ایک خبر کے مطابق ائی سی ایم آر کے 51لیباریٹریز میں ایسے افرادکے بے ترتیب نمونوں کی جانچ کی گئی تھی جس کوسانس لینے میں دشواریوں کی شکایت لاحق ہے۔
بھارگوا نے کہاکہ مذکورہ ائی سی ایم آر نے جانچ کی سہولتوں میں اضافہ کیاہے۔ نوال کرونا وائرس کی جانچ کے لئے121کارگرد لیبارٹریز کو قائم کیاگیاہے۔
حکومت کے دیگر محکموں کی جانب سے لیبارٹریز چلائی جارہے ہیں اور اسپتالوں کو بھی اس طرح کی جانچ کا بہت جلد مجاز بنادیاجائے گا۔
مذکورہ ائی سی ایم آر کے ڈائرکٹر جنرل نے کہاکہ ”اس کے علاوہ ہم دو تیزی کے ساتھ جانچ کرنے والے لیبارٹریز کو کارگرد بنارہے ہیں جہاں پر 1400نمونوں کی فی یوم جانچ کی جاسکے گی۔ اس ہفتے کے آخر تک وہ کارگرد ہوجائیں گیں“