نئی دہلی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(ائی سی سی) ٹی 20ائی کی بلے بازے کی زمرہ بندی میں ہندوستان کے کپتان ویراٹ کوہلی دوبارہ سرفہرست پانچ لوگوں میں شامل ہوگئے ہیں۔ کوہلی انگلینڈ کے خلاف ٹی 20ائی دوسرے اور تیسرے میاچ میں 73اور77رن بنائے ہیں۔
کوہلی نے ماضی میں ٹی 20ائی میاچوں میں ٹاپ رینک پر زیادہ وقت میں رہنے والے بلے باز ہیں اور اب دوسرے او رتیسرے ٹی 20ائی میاچوں میں اپنے شاندار مظاہرے سے پانچویں مقام پر پہنچے ہیں۔
اس زمرے بندی میں دریں اثناء شریا ائیر 31سے 32ویں مقام پر پہنچ گئے اور رشپ پنت 80ویں مقام سے 30ویں جگہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
ال راونڈر واشنگٹن سندردونمبراوپر 11ویں مقام پر پہنچے) اور تیز گیند باز شرادل ٹھاکر(27ویں مقام سے 14ویں مقام پر پہنچے)اور بھونیشوار کمار45سے ساتویں مقام پر گیند بازوں کی فہرست میں اپنا مقام بنایاہے۔
وہیں انگلینڈ کے ڈیوڈ مالان نمبر ون مقام پر رہنے میں کامیاب رہے‘ وہیں جوس بٹلر 19ویں مقام سے پانچویں مقام پر پہنچے۔