ائی پی ایل 2022میگا نیلامی بنگلور میں ہوئی اور دو روزہ تقریب تھی۔
بنگلورو۔ہندوستان کے تیز گیند باز محمد شامی کو گجرات ٹائٹنس نے 6.25کروڑ میں مجوزہ 2022ائی پی ایل میگا نیلامی جو ہفتہ کے روز بنگلورو میں منعقد ہوئی ہے خرید لیا ہے۔
اس نیلامی میں پنجاب کنگ نے ساوتھ افریقہ کے تیز گیند باز کاگیسو راباڈا کو9.25کروڑ اور شیکھر دھوان کو 8.25کروڑ میں خریدا ہے۔
درایں اثناء آر سی بی نے بلے باز فاف ڈو پلسیس کو 7کروڑ میں حاصل کیاہے۔ لکھنو سوپر گینٹس نے کیو ڈی کوک کو6.75کروڑ میں خریدا ہے۔
ائی پی ایل میں محمد شامی
سال2019تک مذکورہ ہندوستانی گیند باز پنجاب کنگس کے لئے کھیل رہے تھے۔ اس سے قبل 2011سے2013تک کلکتہ نائٹ رائڈرس کے لئے کھیلا ہے۔اور دہلی ڈیر ڈیولس کے ساتھ وہ 2014سے 2018تک وابستہ رہے ہیں۔
اپنے ائی پی ایل کیریر کے دوران انہوں نے 77میاچ کھیلے اور79وکٹس حاصل کئے۔ جملہ وکٹوں میں سے 58وکٹیں انہوں نے پنجاب کنگس کے ساتھ کھیلتے ہوئے لئے ہیں۔
موجودہ ائی پی ایل نیلامی میں وہ ڈیویڈ وارنر‘ آر اشوین‘ ٹرینڈ بولٹ‘ پیٹ کیومنس‘ کیو ڈی کوک‘ شیکھر دھون فاف ڈو پلسیس‘ شریاس آیار‘اور کاگیسو راباڈا کے ساتھ نیلامی میں شامل تھے۔
ائی پی ایل کی نیلامی
ائی پی ایل 2022میگا نیلامی بنگلور میں ہوئی اور دو روزہ تقریب تھی۔دو مزید ٹیمیں جو لکھنوسوپر گینٹس اور ٹیم احمد آباد پرمشتمل ہیں کے اضافہ کے ساتھ ائی پی ایل ٹیموں کی تعداد بڑھ کر 10ہوگئی ہے۔
ائی پی ایل کی نیلامی رنگ میں جملہ 600کرکٹرس شامل تھے۔ اس رنگ میں 223بیرونی ممالک کے کھلاڑی موجودتھے۔
ورنرس کو دہلی کیپٹلس کے لئے اٹھایاگیا
آسڑیلیائی سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر کو ہفتہ کی نیلامی میں دہلی کپٹلس کے لئے حاصل کیاگیاہے
ائی پی ایل 2021میں سن رائزرس حیدرآباد کے لئے اپنے بہترین مظاہرے کے علاوہ وارنر مجموعی طور پراپنے ملک کے لئے ایک منفرد کھلاڑی ہیں‘ ائی سی سی ٹی 20عالمی کپ کا پہلا خطاب حاصل کرنے میں انہوں نے اپنے ٹیم ساتھی مارش کے ساتھ بڑا اہم رول ادا کیاہے۔