نئی دہلی۔ مجوزہ انڈین پریمیر لیگ (ائی پی ایل) کی ٹائٹل اسپانسر شپ کے لئے بابا رام دیو کی پتانجلی ایورویدا بولی لگانے پر غور کررہا ہے‘ کمپنی کے ذمہ داران نے یہ با ت بتائی ہے۔
ائی پی ایل کی ٹائٹل اسپانسرشپ کا یہ زمرہ چینی ہینڈ سیٹ بنانے والی ویوو کی جانب سے دستبرداری کے فیصلے کے بعد سے خالی ہے۔
اس اقدام سے ہریدوار نژاد کمپنی کو عالمی مارکٹ کے پلیٹ فارم تک رسائی میں مدد ملے گی‘ کیونکہ پتانجلی کی توجہہ ایورویدا سے بنے ایف ایم سی جی اشیاء کی درآمد پر ہے۔
اس تبدیلی کی تصدیق کرتے ہوئے پتانجلی کے ترجمان ایس کے تیجاروالا نے پی ٹی ائی کو بتایاکہ”اس پر ہم غور کررہے ہیں“۔
انہوں نے کہاکہ ”مقامی کے لئے آواز ہے یہ اور ہندوستان کے ایک برانڈ کو عالمی بنانا ہے‘ یہ صحیح پلیٹ فارم ہے۔ اس پس منظر میں ہم اس پر غور کررہے ہیں“۔
تاہم تیجار والا نے یہ بھی کہاکہ اس مسلئے پر کمپنی کی قطعی بات چیت اب باقی ہے۔تیجاروالا نے مزید کہاکہ ”چاہئے اس پر ہم کام کریں یا نہ کریں‘ ہمیں حتمی فیصلہ لیناہوگا“۔
ان کے مطابق مذکورہ بورڈ آف کنٹرول فارکرکٹ انڈیا(بی سی سی ائی) نے بھی پیر کے روزاپنی دلچسپی ظاہر کی ہے اور وہ 14اگست تک اپنی تجاویز پیش کریں گے۔
ہندوستان اور چین کے مابین سرحدی تنازعہ کے پیش نظر چینی سامان کے بائیکاٹ کے حوالے سے ستمبر19سے یواے ای میں شرو ع ہونے والے ائی پی ایل 2020سے ویوو کی پارٹنر شپ کو برخواست کرنے کا بی سی سی ائی نے پچھلے ہفتہ فیصلہ کرلیاتھا۔
ویوو نے 2018سے 2022تک ائی پی ایل کی ٹائٹل اسپانسرشپ 2190کروڑ میں جیتی تھی جو ایک اندازے کے مطابق سالانہ 440کروڑ پر مشتمل ہے۔