نئی دہلی۔ ائی پی ایل کے ہراج میں پریتی زنٹا نے شاہ رخ خان کو خریدا اور اریان خان کا ردعمل کافی معنی خیز اور پریتی کی خریدی کو برادشت کرنے والا تھا۔
یقینا ہم کرکٹر شاہ رخ خان کی بات کررہے ہیں‘ جس کو جمعرات کے روز پیش ائے ائی پی ایل کے ہراج میں پنجاب کنگس کے لئے پریتی نے خریدا ہے جو اس کی شریک مالک ہیں۔
جیسے پی پریتی کی ٹیم نے 5.25کروڑ میں کھلاڑی شاہ رخ کوخریدا‘ وہ جذباتی انداز میں چلاتی ہوئی نظر ائیں۔ اریان جو اس ہراج میں موجود تھے اپنی مسکراہٹ چھپا نہیں سکے اور کیمرہ نے اریان کے چہرے پر فوکس کردیا
اپنے والد کی نمائندگی کررہے تھے اریان خان
اریان کے والدبالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان پریتی مخالف ٹیم کلکتہ نائٹ رائڈرس(کے کے آر) کے شریک مالک ہیں اور وہ ہراج میں موجود تھے۔ اس سے قبل بھی کے کے آر کے میاچوں کے دوران وہ دیکھائی دئے ہیں۔
تقریب میں شرکت سے قاصر ان کے والد کی جگہ کو اریان نے پُر کیاتھا
اس کے علاوہ تقریب میں جوہی چاؤلہ کی بیٹی جہانوی مہتا بھی دیکھائی دیں۔ وہ اپنے والد جئے مہتا کے ساتھ ائی تھی‘ وہ بھی کے کے آر کے شریک مالک ہیں۔
ائی پی ایل کے ہراج میں آریان کی پہلی مرتبہ شرکت کا موقع تھا