ایک بڑے ٹارگٹ کا تعقب کرتے ہوئے چینائی سوپر کنگ(سی ایس کے) نے اپنی باری کی شروعات کے پہلے تین گیندوں میں چار رکن بنائے اور بارش کے سبب کھیل روکنے سے قبل میدان میں سی ایس کے بلے باز رترواج گائیکوڈ اور ڈیوان کون وئے موجود تھے۔
احمد آباد۔ اسٹار بلے باز رویندرا جڈیجہ نے آخری دو گیندوں پر ایک چھکا اور ایک چوکا لگاکر چینائی سوپر کنگ کو گجرات ٹائٹنس کو شکست دیکر ائی پی ایل 2023سیزن کے فائنل مقابلے میں جیت حاصل کرنے او رٹرافی پر پانچویں مرتبہ قبضہ کرنے میں مدد کی ہے۔پیر کے روز نریندر مودی اسٹیڈیم میں انڈین پریمیر لیگ کا یہ فائنل مقابلہ چل رہا تھا۔
سائی سدرشن کی 41گیندوں میں 96رن اور علاوہ ردھی مان سہا کے 39گیندوں میں 54رنوں نے گجرات ٹائٹنس کو20اوورس میں 214/4تک پہنچادیا۔ سی ایس کے کی غیرمنظم گیند بازی کے خلاف سدرشن نے رونگٹے کھڑے کردینے والی اننگ کھیلی اور حیران کردینے والی بلے بازی کی جبکہ سہا کی اننگ بھی غیرمعمولی رہی۔
ایک بڑے ٹارگٹ کا تعقب کرتے ہوئے چینائی سوپر کنگ(سی ایس کے) نے اپنی باری کی شروعات کے پہلے تین گیندوں میں چار رکن بنائے اور بارش کے سبب کھیل روکنے سے قبل میدان میں سی ایس کے بلے باز رترواج گائیکوڈ اور ڈیوان کون وئے موجود تھے۔
رات 12:10بجے کے قریب بارش تھمنے کے بعد جب دوبارہ کھیل شروع ہوا تھا میدان گیلا تھا جس کے بعد پانچ اوورس کی کمی لاتے ہوئے سی ایس کے کے لئے ٹارگٹ 171رنوں کا مقرر کردیا گیا۔ کونوے اور گائیکوڈ نے جارحانہ بلے بازی کے ذریعہ سی ایس کے ایک شاندار شروعات کی۔
پہلے پاؤر پلے تک سی ایس کے لئے دونوں نے 52/0کا اسکور کھڑا کیا اور محمد شامی‘ ہاردیک پانڈے او ریہاں تک راشد خان کی گیند بازی کا جم کر مقابلہ کیا۔ گجرات ٹائٹنس کوایک وکٹ درکار تھی اوراسپین بولر نورمحمد نے گائیکوڈ کو(26رن 16) گیندوں میں اوٹ کیا۔
نہ صرف گائیکوڈ بلکہ نوجوان اسپین بولر نور محمد نے خطرناک دیکھائی دینے والے کانوے کو بھی اؤٹ کرکے چینائی کے لئے مشکلات پیدا کردیں۔
دوبے اور اجینکیا ریحانے نے 10اوورس میں سی ایس کے اسکور112تک پہنچ دیاتھا۔ وہاں سے کھیل اوپر نیچے کی طرف چلتا رہا اور آخر کار سی ایس کے کو آخری اوور میں 13رن بنانے تھے۔ موہت شرما نے شاندار گیند بازی کی اور آخری اوور کے محض تین رن چار گیندوں میں دئے۔
مگر جڈیجہ کا کچھ او رمنصوبہ تھا اور انہیں پانچویں گیند پر ایک چھکا لگاکر میاچ میں تجسس پیدا کردیا اور جبکہ آخری گیند پر ایک چوکا لگایا اور سی ایس کے کو جیت سے ہمکنار کرنے میں اہم رول ادا کیا۔ اس طرح گجرات کوائی پی ایل سیزن2023میں شکست دیکر پانچویں مرتبہ چینائی سوپر کنگس نے ٹرافی پر قبضہ کرلیا۔