ائی ڈی ایف نے رہائشیوں پر زوردیاہے کہ وہ جنوبی علاقے میں چلے جائیں اور فوری طور پر انخلا کریں
تل ابیب۔ اسرائیل ڈیفنس فورسیس (ائی ڈی ایف) نے غزہ کے رہائشیوں کو متنبہ کیاہے کہ وہ مذکورہ شہر اب ”میدان جنگ“ بن گیا ہے کیونکہ ائی ڈی ایف نے فضائی حملوں میں شدت پیدا کردی ہے۔
ائی ڈی ایف نے بڑے پیمانے پر غزہ میں جو پرچیاں برسائی ہیں اس میں لکھا ہوا ہے کہ ”غزہ شہر میدان جنگ بن گیا ہے۔ شمالی غزہ میں پناہ لیں اور غزہ کا علاقے محفوظ نہیں ہے“۔
پرچیوں میں یہ بھی ذکر کیاگیاہے کہ غزہ شہر میں رہنا محفوظ نہیں ہے کیونکہ ائی ڈی ایف نے ائی ڈی ایف نے رہائشیوں پر زوردیاہے کہ وہ جنوبی علاقے میں چلے جائیں اور فوری طور پر انخلا کریں
ائی ڈی ایف کے جنگی جہازوں سے پرچیاں پھینکی گئیں۔
جمعہ کی رات اورہفتہ کی ابتدائی ساعتوں میں ایک فضائی اپریشن میں ائی ڈی ایف نے حماس کے 140کے قریب زیر زمین سرنگوں کوتباہ کردیا۔مذکورہ ائی ڈی ایف اور شین بیٹ نے یہ بھی کہاکہ غزہ میں الشفاء اسپتال حماس کے دہشت گردی اپریشن سنٹر میں سے ایک بڑا مرکز ہے۔