ممبئی۔خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہہ سے منگل کے روز ابتدائی ٹریڈ میں امریکی ڈالر کے مقابلہ 13پیسوں کی گرواٹ کے بعد روپیہ کی قدر 77.67روپئے ہوگئی ہے۔
مذکورہ انٹر بینک غیرملکی زر مبادلہ میں روپئے کی شروعات امریکی ڈالر کے مقابلہ 77.65سے ہوئی تھی‘ پھر قدر میں کمی کے بعد 77.67تک بازار بند ہونے تک پہنچ گیا اس طرح 13پیسوں کی گرواٹ پیش ائی ہے۔
پیر کے روز روپئے کی قدر امریکہ ڈالر کے مقابلہ77.54تھی۔
ریلائنس سکیورٹیز میں سینئر محقق تجزیہ کار سری رام ائیر نے کہاکہ منگل کے روز شروعات سے ہی ڈالر کے مقابلہ روپئے کی قدر کمزو ر تھی اس کی وجہہ خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔
گلوبال بنچ مارک برینٹ خام تیل میں 0.91فیصد کے اضافہ کے ساتھ فی بیرل 122.78امریکی ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیاہے۔
انہوں نے مانا کہ مزید برآں ایشیائی اور ابھرتے ہوئے مارکٹ کے ساتھیوں نے اس صبح کمزور تجارت سے شروعات کی جس کے اثر ان کے جذبات پر دیکھائی دیاہے۔ ائیرنے کہاکہ سرمایہ کاروں کو کیو 4جی ڈی پیاور ماہانہ خساری کی تفصیلات کا انتظار مزید اقدامات کے لئے ہے۔
درایں اثناء مذکورہ ڈالر کا انڈیکس جو چھ کرنسیوں کے مقابلہ میں گرین بیک کی طاقت کا انداز ہ لگایا ہے 0.02فیصد کمی پر101.64پر ٹرینڈنگ کررہا تھا۔
گھریلو شیئر بازار مارکٹ کے محاذ پر مذکورہ 30شیئر سینسیکس0.66کی کمی کے ساتھ 366.85پوائنٹس پر 55.558.89کی کمی پر ٹریڈنگ کررہاتھا‘ وہیں این ایس ای نفٹی کمی کے بعد98.90پوائنٹس کے ساتھ 0.59فیصد پر 16,562.50پر تھا۔ اسٹاک اکسچینج ڈاٹا کے مطابق غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں نے 502.80لروڑ کے شیئر پیر کے روز خریدے تھے۔