ابراہیم پٹنم تالاب کی عظمت رفتہ کو بحال کرنے کے ٹی آر کی ہدایت

   

حیدرآباد۔/14 اکٹوبر، ( سیاست نیوز ) ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے ابراہیم قلی قطب شاہ کے دور میں شہر کے مضافات میں تعمیر کردہ ابراہیم پٹنم تالاب کی عظمت رفتہ کو بحال کرنے کیلئے ضروری اقدامات کرنے کی حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے۔ ایک صارف نے کے ٹی آر کو ٹوئیٹ کرتے ہوئے ابراہیم پٹنم تالاب کو ترقی دینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ ریزارٹ کے علاوہ تالاب میں کشتیوں کی سہولت فراہم کی گئی تو یہ تالاب سیاحتی مرکز میں تبدیل ہوجانے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ اس تالاب کو ترقی دینے اور عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے سے ابراہیم پٹنم ایک سیاحتی مرکز میں تبدیل ہوجائے گا۔ اس ٹوئیٹ پر کے ٹی آر نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا اور تالاب کو ترقی دینے کے امکانات کا جائزہ لینے کا حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے عہدیداروں کو مشورہ دیا۔ ن