ابصار احمد کی این آئی اے تحویل میں توسیع

   

نئی دہلی ۔ 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت نے آئی ایس آئی ایس سے متاثر ایک گروپ کے خلاف تحقیقات کے سلسلہ میں یو پی سے گرفتار نوجوان کی این آئی اے ریمانڈ میں آج سات یوم کی توسیع کردی۔ اس گروپ پر دہلی اور شمالی ہند کے دیگر حصوں میں سیاستدانوں اور حکومتی تنصیبات کو نشانہ بناتے ہوئے حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام ہے۔ خصوصی جج راکیش سیال نے این آئی اے کی 24 سالہ محمد ابصار کو مزید ریمانڈ میں رکھنے کی عرضی قبول کرلی۔