ابو ظہبی: آج سے سرحد پرکورونا ٹسٹ کی شرط ختم

   

ابوظبی ۔ابو ظہبی کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ امارات میں داخلے کے لئے کرونا ٹیسٹ کی شرط 19 ستمبر کو ختم کر دی جائے گی۔متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی وام کے مطابق ابو ظہبی کی کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ایمرجنسی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہا ہے کہ کمیٹی صورتحال کا جائزہ لیتی رہے گی اور شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ صحت کی تمام تر احتیاط اختیار کریں تاکہ قوم بحالی کی راہ پر گامزن رہے۔ متحدہ عرب امارات کے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اب تک 80 فیصد آبادی کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔