ابو ظہبی میں ہندوستانی شہری کو 28کروڑ روپئے کی لاٹری

   

ابو ظہبی، 4 اگست (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں ایک ہندوستانی شہری نے 1.50 کروڑ درہم یعنی تقریبا 28 کروڑ روپے کی لاٹری جیتی ہے ۔’گلف نیوز‘ نے بتایا کہ حیدرآباد کے رہنے والے وکاس رکالا نے تین اگست ہفتہ کو یہ لاٹری جیتی۔ انہوں نے انعام جیتنے کے بعد کہا کہ لاٹری کے منتظمین کی طرف سے ان کوکال کر کے لاٹری جیتنے کے بارے میں بتایا۔ لاٹری کے ڈرا کیلئے منعقد پروگرام کے منتظم نے وکاس کو فون پر بتایا کہ وہ سب سے بڑے فاتح ہیں۔ اس نے کہا ’’مبارک ہو، ہم نے آپ کی زندگی بدل دی ہے‘‘۔ لاٹری کی خبر ملنے پر وکاس نے کہا‘‘میں بہت خوش ہوں’’۔اس لاٹری کی جولائی ماہ کی فاتح سوپنا نائر نے کل ہونے والے ڈرا میں فاتحین کو منتخب کرنے میں مدد کی۔ سوپنا کو تقریب 22 کروڑ روپے کی لاٹری نکلی تھی۔