ابھرتی معیشتوں کی سرفہرست 100 یونیورسٹیوں میں 11 ہندوستانی یونیورسٹیز شامل

   

لندن ۔ 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں ہندوستانی یونیورسٹیوں کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔ دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشوں کی یونیورسٹی رینکنگ 2020ء میں سرفہرست 100 یونیورسٹیوں میں ہندوستان کی 11 یونیورسٹیاں شامل ہیں۔ چین اس درجہ بندی میں ہندوستان سے آگے ہے جس کی 30 یونیورسٹیاں سرفہرست سو میں شامل ہیں۔ اس درجہ بندی کیلئے 47 ممالک کی 100 یونیورسٹیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں مجموعی طور پر 533 یونیورسٹیز میں ہندوستان کی جملہ 56 یونیورسٹیاں شامل ہوئی تھیں۔