ابھیجیت بنرجی کا مودی حکومت کو غلط اعداد و شمار کے خلاف انتباہ

   

نئی دہلی، 15اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے کہاکہ اقتصادی ترقی پر غلط اعداد و شمار دینا معیشت کے لئے ٹھیک نہیں ہے اور یہی مشورہ نوبل انعام سے نوازے گئے ابھیجیت بنرجی سمیت 108ماہر اقتصادیات نے حکومت کو چھ مہینہ پہلے دیا تھا۔کانگریس کے ترجمان منیش تیواری نے منگل کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ غلط اعداد و شمار دینا معیشت کے لئے خطرناک ہے لیکن مودی حکومت مسلسل فرضی اعداد و شمار دیکر واہ واہ لوٹنے کی کوشش کرتی رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اسی حالت کے پیش نظر ابھیجیت بنرجی سمیت 108ماہر اقتصادیات نے وزیراعظم نریندر مودی کو مارچ میں خط لکھ کر کہا تھا کہ غلط اعدادو شمار دیئے جارہے ہیں۔