ابھیشک بنرجی کو دوبارہ ای ڈی سمن

   

نئی دہلی / کولکتہ : انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے ٹی ایم سی ایم پی ابھیشک بنرجی اور ان کی اہلیہ کو مبینہ کوئلہ اسکام سے جڑے منی لینڈرنگ کیس میں پوچھ تاچھ کے لیے سمن جاری کئے ہیں ۔ اس پر ان کی آنٹی اور چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے برہمی ظاہر کی اور نریندرمودی حکومت پر اپنے حریفوں کو دھمکانے کے لیے سرکاری ایجنسیوں کو استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ۔ 33 سالہ ابھیشک اور ان اہلیہ روجیرا کو پہلے بھی سمن جاری کئے گئے تھے ۔۔