گھوش نے کہاکہ ”اب تک کے طئے شدہ شیڈول کے مطابق وہ چند گھنٹوں کے لئے شہر میں ہوں گے‘وہ شہر ائیں گے پوجا کا افتتاح کریں گے اوردہلی واپس چلے جائیں گے“۔
کلکتہ۔ ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری اور پارٹی کے لوک سبھا ایم پی ابھیشک بنرجی نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کاراست نام لئے بغیر پیر کے روز وسطی کلکتہ میں درگا پوجا کے افتتا ح کے لئے مقررہ دورے کے حوالے سے مذاق اڑایاہے۔
ہفتہ کی رات میں پارٹی کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بنرجی نے کہاکہ ”جنھوں نے مغربی بنگال کے عظیم تہذیبی ثقافت پر یہ کہتے ہوئے حملہ کیا ہے کہ ریاست میں درگا پوجا کا جشن منانے کی یہاں پر آزادی نہیں ہے وہ ایک کمیونٹی پوجا کے افتتاح کے لئے ریاست آرہے ہیں“۔
حالانکہ بنرجی نے مرکزی وزیر داخلہ کا ایک مرتبہ بھی نام نہیں لیا‘ ان کا اشارہ دشاہ کے اس ماضی کے بیانات کی طرف تھا جس میں انہوں نے درگا پور کے انعقاد میں ریاستی ایڈمنسٹریشن سے عدم تعاون کی شکایت کی تھی۔
ریاست میں 2021کے اسمبلی انتخابات کی ایک انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیرداخلہ یہ تبصرہ کیاتھا۔وسطی کلکتہ میں لیبوتالہ پارک کے سنتوش مترا اسکوئر پر پوجا کا شاہ افتتاح کریں گے‘ جس کے ارگنائزیشن کلکتہ میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) میں بی جے پی کونسلر ساجل گھوش ہیں۔
اس سال مخصوبص کمیونٹی پوجا کی تھیم ایودھیا میں رام مندر ہے۔گھوش کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی اگلے سال جنوری میں ایودھیا میں رام مندر کاافتتاح کریں گیہ‘ اس سے قبل کلکتہ میں ہوم منسٹر ایک اور رام مندر کا افتتاح کریں گے‘ گھوش نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ شاہ پیر کے روزکلکتہ میں پوجا کا ہی افتتاح کریں گے۔
گھوش نے کہاکہ ”اب تک کے طئے شدہ شیڈول کے مطابق وہ چند گھنٹوں کے لئے شہر میں ہوں گے‘وہ شہر ائیں گے پوجا کا افتتاح کریں گے اوردہلی واپس چلے جائیں گے“۔