اب اچھے دن بہت ہوگئے وقت ہے بی جے پی کو ہٹانے کا ‘ ممتا بنرجی 

,

   

مغربی بنگال کی چیف منسٹر او رترنمول کانگریس ( ٹی ایم سی) کی صدر ممتا بنرجی ہفتہ کے روز کلکتہ کے برگیڈ پریڈ گروانڈ پر 22سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں کواکٹھا کیا۔

کلکتہ۔اس بات کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ نئے سویرا آرہا ہے اور حزب اختلاف کی پارٹیوں نے نریندد مودی کی زیر قیادت بی جے پی کوساتھ ملکر شکست دینے کا عہد کیاہے ‘ مغربی بنگال کی چیف منسٹر او رترنمول کانگریس ( ٹی ایم سی) کی صدر ممتا بنرجی جنھوں نے ہفتہ کے روز کلکتہ کے برگیڈ پریڈ گروانڈ پر 22سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں کواکٹھا کیا تھا نے کہاکہ ’’ یہ تبدیلی یقینی ہے اور اس کو کوئی نہیں روک سکتا‘‘۔

ریالی سے سب سے آخر میں خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے نے ریالی میں شریک ہوکر بی جے پی بنگال کے بشمول مختلف ریاستوں ’’ صفر سیٹیں‘‘ حاصل کرنے کا بھروسہ دلایا ہے ان سب کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ’’ عظیم اتحاد ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کرے گا۔

آج ہر ہرکسی کو متحدہ موقف اختیارکرنا ہوگا‘ یہ ملک کی ضرورت ہے۔ علاقہ اہم نہیں ہے ‘ ملک اہمیت کا حامل ہے‘ اس بات کا ذہن نشین کرلینا چاہئے۔ مشترکہ قیادت ناگزیر ہے‘‘۔

بنرجی نے مودی حکومت پر علاقائی پارٹیوں کو خاموش بیٹھانے کے لئے انہیں تباہ کرنے کی کوشش میں’’ لکشمن ریکھا ‘‘ عبور کرنے کا مورد الزام ٹہرایا اور کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم واپسی کی لڑائی کے اپنا احیاء عمل میں لائیں۔

انہوں نے کہاکہ ’’ ذہنی طور پر ہمیں بی جے پی کو شکست دینے کے لئے تیار ہونا ہے۔ اچھے دن بہت ہوگئے‘ اب وقت بی جے پی کو بائے بائے کرنے کا ہے‘‘۔

ممتا نے کہاکہ ’’ بی جے پی پیسوں کے ساتھ الیکشن لڑرہی ہے۔ انہوں نے نوٹ بندی کے دوران لوگوں پر ڈاکہ زنی کی ہے‘ اور جابرانہ طریقے سے جی ایس ٹی نافذ کیاہے۔ اب لوگوں سے کہہ رہے ہیں ہر کوئی بدعنوان ہے‘‘۔

بنرجی نے کہاکہ ’’ مودی بابو کا دعوی ہے کہ صرف وہ ہی ایماندار ہیں اور باقی سب بے ایمان ہیں۔ مگر پچھلے پانچ سالوں میں بی جے پی کے پاس کتنی دولت جمع ہوئی؟‘کس طرح ان کی دولت میں اضافہ ہوا ؟‘میں کوئی ذاتی حملہ نہیں کرنا چاہتی مگراس کی شروعات انہوں نے کی ہے۔ انہوں نے لکشمن ریکھا عبور کی ہے۔

انہوں نے سونیاگاندھی کو پھنسانے کی کوشش کی‘ لالو جی ‘ اکھیلیش یادو‘ مایاوتی جی اور یہاں تک مجھے ہراساں کرنے کی کوشش کی ہے۔کیوں وہ بی جے پی سے بچنے کی توقع کررہے ہیں؟ اگر تم ان کے ساتھ ہوتو ایماندار نہیں تو چوروں کا مجموعہ؟‘‘۔بنرجی نے اس بات کو دوبارہ دہرایا کہ برسراقتدار پارٹی حزب اختلاف کی جماعتوں کو خوف زدہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

انہو ں نے مزیدکہاکہ ’’ اب جو کچھ بھی ہورہا ہے اس کے متعلق لوگوں کومعلوم ہے کہ وہ ختم ہونے والا ہے‘‘۔

انہوں نے کہاکہ برسراقتدار پارٹی کو بہت ساری ریاستوں میں مخالفت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ بنرجی نے جو سیاسی جماعتیں اس ریالی میں شامل نہیں ہوئے ان کے متعلق کہاکہ’’ یہاں پر کچھ سیاسی جماعتیں جنھوں نے اس ریالی میں شرکت نہیں اور بی جے پی مدد بھی نہیں کریں گے ۔ ہمیں امید ہے کہ وہ ملک کے لئے کام کررہے ہیں‘‘