انہوں نے مزیدکہاکہ’’ یہاں پرتبت میں لاکھوں تبتی لوگ ہیں جو میری درازی عمراور صحت کے لئے دعا گو ہیں۔میرے لئے کی جانے والی دعاء کو میں قبول کرتاہوں‘‘۔
تبت کے روحانی لیڈر دلائی لامہ نے پیر کے روز کہاکہ ان کی صحت بہتر موقف میں ہے اور اپنے خدمات کو برقرار رکھنے کے لئے ایک سوسال تک زندہ رہنا چاہتاہوں۔
سنٹرل تبتی انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ لانگ لائف دعاء کے موقع خطاب کے دوران انہوں نے کہاکہ’’ آج بھی میں بہت صحت مند ہوں‘ میں دماغ چاق وچوبند ہے اور میں دعا کرتاہوں سو سال تک زندہ رہوں تاکہ اپنے خدمات کو جاری رکھوں‘‘۔
ٹھیک اسی طرح انہو ں نے مزید کہاکہ’’ آپ تمام بھی اجتماعی طور پر دعاء کریں‘‘۔ وہ سمجھتے ہیں کہ اپنی زندگی کے بہترین خدمات میں وہ تبتی کاز عوام کے لئے غیر معمولی خدمات انجام دئے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ تبت کی عوام ان سے غیر معمولی عقیدت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ’’ تبت میں لاکھوں تبتی لوگ ہیں جو بے لوث مجھ سے عقیدت رکھتے ہیں اور میرے لئے دعاء کرتے ہیں تاکہ میں صحت مند رہوں اور میری لمبی عمر ہو۔ میں اس کو قبول کرتاہوں‘‘۔
انہوں نے درخواست کرتے ہوئے کہاکہ ان کی درازی عمر کے لئے کی جانے والی دعاء میں گاڈن پھاڈرانگ سے وابستہ تمام عقیدت مند حصہ لیں۔ انہوں نے کہاکہ’’ ان کی موجودگی سے آج کی دعاء اجتماعی مشترکہ شکلاختیار کرچکا ہے ‘‘۔