اب بہت جلد ہندوستانی پاسپورٹس پر کنول کے پھول کا نشان 

,

   

نئی دہلی:  بہت جلد ہندوستانی پاسپورٹس پر قومی پھول ”کنول“ کی تصویر شائع ہوگی۔ حالانکہ لوک سبھا میں اپوزیشن پارٹیوں نے پاسپورٹوں پر کنول کے پھول شائع کرنے کے فیصلہ شدید برہمی کا اظہار کیا۔ دوسری وزارت خارجہ نے بتایا کہ کنول کے پھول کے ذریعہ سے پاسپورٹس سکیورٹی کو مزید تقویت دینا ہے اوردوسری با ت یہ کہ کنول کا پھول ہندوستان کا قومی پھول ہے۔
کیرالا کے کوزی کوڈ الزام عائد کیا کہ بی جے پی اپنے اپنے سمبل کا استعمال پاسپورٹس پر کررہی ہے۔
جب وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار سے اس تعلق سے سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ یہ کنول کا نشان ہمارا قومی پھول ہے اور پاسپورٹس کی سکیورٹی میں مزید اضافہ کرتی ہے۔ ہم اس کی مدد سے اصلی و نقلی پاسپورٹس میں تمیز کرسکتے ہیں۔“