اب تمہارے حوالے وطن ساتھیو۔ شہیدکے ارتھی جلوس میں سروں کا سیلاب

,

   

شردھانجلی۔ شہیدوں کے آخری سفر میں امڈ پڑا عوامی سیلاب۔پرچم تھامے لوگوں نے بھارت زندہ باد کے نعرے لگائے۔پسماندگان کے ساتھ عوام کی آنکھیں بھی نم

ہیٹا/نئی دہلی۔ غم ‘ غصہ اور فخر کے احساس کے ساتھ جمعرات کے روز پلواماں میں شہید ہوئے بہادر سپاہیوں کے آخری رسومات انجام دئے گئے۔جن راستوں سے شہیدوں کا ارتھی جلوس گذ ر رہاتھا ان راستوں پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے سروں کا سمندر امنڈ پڑا تھا۔

شہیدوں کے آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ انجام دینے کی ریاستی حکومتوں کی جانب سے انتظام کیاگیاتھا مگر عوامی ہجوم کے سامنے یہ انتظام کم پڑاگیا۔

YouTube video

جہاں لوگوں کے دلوں میں بہادر سپاہیو ں کی شہادت کا غم تھا تو وہیں پڑوسی ملک پاکستان کی بزدلانہ حرکت شدید غم اور غصہ تھا۔لوگ پاکستان مردہ باد‘ بھارت ماتا کی جئے‘ وندے ماترم کے نعرے لگارہے تھے

۔پسماندگان کو شہید فوجیوں کی یاد میں روتے بلکتے دیکھ کر وہاں پر موجود افسران کی آنکھیں بھی نم ہوگئی تھیں۔مہاراج گنج کے پنکج ترپاٹھی کے تابوت کو دے کر ان کے ماں بے ہوش ہوگئی ۔

منی پور کے شہید رام ویاکل کی اہلیہ کو دیکھ خاتون ایس ایچ او بھی گڑ پڑی۔شاملی کے شہید پردیب کی ماں بیٹے کا چہرہ دیکھنے کی گوہار لگاتی رہی ‘ جنھیں بڑی مشکل سے سمجھایاگیا۔

مرکزی وزیر دفاع نرملا سیتا رامن ‘ وزیر قانون روی شنکر پرساد‘ دھرمیندر پردھان‘ سمریتی ایرانی‘ مہیش شرما اور وی کے سنگھ کے بشمول مرکزی وزیر نمائندوں کے طور پر موجود رہے۔چیف منسٹروں نے بھی اپنے اپنے علاقوں کے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا