نئی دہلی : قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت پورے ملک میں 190.99 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔مرکزی وزارت صحت و خاندانی فلاح و بہبود نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 190 کروڑ 99 لاکھ 44 ہزار 803 کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 2891 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد کم ہو کر 18 ہزار 604 ہو گئی ہے ۔یہ متاثرہ معاملوں کا 0.04 فیصد ہے ۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 0.58 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 3295 لوگ کووڈ سے صحتیاب ہوئے ۔ اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 25 لاکھ 73 ہزار 460 کووڈ سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ صحتیاب ہونے کی شرح 98.74 فیصد ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں چار لاکھ 86 ہزار 628 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک کل 84 کروڑ 29 لاکھ 44 ہزار 795 کووڈ ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔