اب مدر ٹریسا پر بنے گی بائیوپک

   

بھارت رتن مدر ٹریسا کی آفیشنل بائیوپک بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پروڈیوسر پردیپ شرما، نتن منموہن گریش جوہر اور پراچی منموہن ملکر مدر ٹریسا داسنت ٹائیٹل پر بننے والی اس بائیوپک کو پروڈیوس کریں گے۔ اسے سیما اپدھیائے نے لکھا ہے۔ وہی فلم کا ڈائرکشن بھی کریں گی۔ اہم کردار یعنی مدر ٹریسا کا رول کون نبھائیں گی۔ اب تک یہ فائنل نہیں کیا گیا ہے۔ خبر ہے کہ بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کے ٹاپ ایکٹرس کو اس میں کاسٹ کیا جائے گا۔ یہ فلم تقریباً 2 گھنٹوں کی ہوگی اور یہ اسی سال ستمبر یا اکتوبر میں فلور پر جائے گی اور اگلے سال یعنی 2020 میں ریلیز ہونے کی توقع ہے۔