اب ٹائر پنکچر کی دوکانوں پر بھی نام کی تختی ضروری

   

مظفر نگر : ایک ٹائر پنکچر کی دکان کے مالک منّا کا کہنا ہے کہ یہ تختی اس لیے لگائی گئی ہے کہ کیونکہ کل اور آج دو پولیس والے آئے اور کہا کہ دوکان کے بورڈ پر اپنا موبائل نمبر اور نام لکھ کر لگاؤ۔ یوگی حکومت کے حکم کے بعد اتر پردیش میں کانوڑ یاترا کے راستوں میں کھانے پینے کی دوکانوں پر ہی نہیں بلکہ اب ٹائر پنکچر کی دوکانوں پر بھی نام کی تختی لگائی جا رہی ہے۔ دوکانداروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ پولیس کی ہدایت پر لگائی ہے۔ دوکانداروں کے مطابق پولیس کی جانب سے اس بات کی سخت ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی دوکانوں کے بورڈ پر اپنا نام اور موبائیل نمبر درج کریں۔ نیوز پورٹل ’آج تک‘ کے مطابق ایک ٹائر پنکچر کی دکان کے مالک منّا سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ نام کی یہ تختی اس لیے لگائی گئی ہے کہ کیونکہ کل اور آج دو پولیس والے آئے اور کہا کہ دوکان کے بورڈ پر اپنا موبائل نمبر اور نام لکھ کر لگاؤ۔ ایک دیگر ٹائر پنکچر کی دوکان کے مالک سلیم کا کہنا ہے کہ وہ تقریباً 25۔26 سال سے سائیکل کے ٹائر بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس ایک پولیس اہلکار آیا اور کہا کہ دوکان کے باہر ایک بورڈ لگاؤ اور اس پر اپنا فون نمبر بھی لکھو۔