اب ٹی وی پر بھی مسلم اینکر برداشت نہیں

,

   

نئی دہلی 2 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) زوماٹو کے مسلم ڈلیوری لڑکے سے غذا حاصل کرنے اور اولا کے مسلم ڈرائیور کی ٹیکسی میں بیٹھنے سے انکار کے بعد اب ایسا لگتا ہے کہ جنون پسندوں کو ٹی وی پرمسلم اینکر بھی برداشت نہیں ہو رہے ہیں۔ ہم ہندو نامی تنظیم کے بانی اجئے گوتم نے ایک ٹی وی پر لائیو مباحث کے دوران ایک مسلم نیوز اینکر کو دیکھتے ہی اپنی آنکھوں پر ہاتھ رکھ لئے ۔ اس عمل کا ایک ویڈیو نیوز چینل نے ہی جاری کردیا ہے جس نے انہیں زوماٹو واقعہ پر بحث میں حصہ لینے مدعو کیا تھا ۔ گوتم کی تنظیم نے اپنی ویب سائیٹ پر ہی لکھا ہے کہ اس کا قیام مکمل سوراج اور مکمل ہندو راشٹر کیلئے ان کی تنظیم کا قیام عمل میں آیا ہے ۔