اب ڈرائیونگ لائسنس اور آر سی کی بھی گھر بیٹھے تجدید

   

نئی دہلی : زندگی دن بہ دن انٹرنیٹ سے مربوط ہوتی جارہی ہے ۔ اِس کی ایک اور کڑی ڈرائیونگ لائسنس اور آر سی کا رینیول ہے جو اب گھر بیٹھے آدھار کے ذریعہ کیا جائے گا۔ ظاہر ہے اِس کے لئے آپ کو آن لائن رہنا پڑے گا۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ایک اعلامیہ کے ذریعہ اِس کی اطلاع دی ہے۔ آدھار کا استعمال کرتے ہوئے جعلی ڈرائیونگ لائسنس اور جعلی رجسٹریشن سرٹیفکٹ کا سدباب کیا جاسکے گا۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس اور رجسٹریشن سرٹیفکٹ کی اب صرف آدھار کے ذریعہ تجدید کی جائے گی۔ اِس کے طریقہ کار میں چونکہ آدھار کا استعمال ہوگا، اِس لئے آپ اپنے اسمارٹ فون میں ای آدھار کارڈ ڈاؤن لوڈ کرلیں۔ اِس سہولت کا باقاعدہ آغاز عنقریب ہوگا اور اِس سے متعلق دیگر تفصیلات حکومت عنقریب جاری کرے گی۔