حیدرآباد یکم / اکٹوبر ( سیاست نیوز ) گھر بیٹھے ووٹر کو ای ووٹنگ کے ذریعہ حق رائے دہی کا موقع فراہم کرنے ای ووٹنگ ایپ تیار کیا گیا ہے ۔ موبائل میں اس کو ڈاؤن لوڈ کرکے ووٹ دیا جاسکتا ہے ۔ تلنگانہ الیکشن کمیشن و مرکز کے آئی ٹی شعبہ ماہرین بمبئی آئی آئی ٹی بھلائی آئی آئی ٹی پروفیسرس نے مشترکہ طور پر ای ووٹنگ ایپ تیار کیا ہے ۔ مختلف تجربات اور مشاہدات کے بعد اس کو ضمنی شکل دی گئی ہے ۔ یہ ایپ سیکوریٹی کے بہت سے عوامل کو ذہن میں رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ۔ اس پر سیاسی جماعتوں کی رائے حاصل کی جائیگی جس کے بعد سنٹرل الیکشن کمیشن کو رپورٹ پیش کی جائیگی ۔ پہلے چند مقامات پر تجرباتی جانچ ہو گی جس کے بعد اس کو قطعی منظوری کا امکان ہے ۔ ملک میں کروڑہا ایسے ووٹرس ہیں جو حق رائے دہی سے استفادہ نہیں کرتے ۔ ایسے ووٹرس کیلئے ای ووٹنگ معاون ثابت ہونے کی توقع ہے ۔ سپریم کورٹ نے ماضی میں الیکشن کمیشن کو ہدایت دی تھی کہ وہ ووٹرس کیلئے جدید ٹکنالوجی کے ساتھ ای ووٹنگ نظام تیار کریں تاکہ کورونا بحران یا دوسرے حالت پر انتخابات کو آسان بنایا جاسکے ۔ یہ ایپ بلیک چین ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت جیسی جدید ٹیکنالوجی سے تیار کیا گیا ۔ اس کی مدد سے عوام گھر بیٹھے ووٹ دے سکتے ہیں۔ ووٹرس اس ایپ کو اپنے شناختی کارڈ آدھار کارڈ اور فون نمبر کی بنیاد پر استعمال کرسکتے ہیں ۔ اس کی مدد سے ملک میں کوئی بھی کہیں سے ووٹ ڈال سکتے ہیں ۔ ووٹ ڈالنے سے پہلے رجسٹریشن کی تفصیلات درج کرنی ہوں گی ۔ رجسٹریشن کے موقع پر لی گئی تصویر اور ووٹ دینے سے قبل لی گئی تصاویر کا ٹھیک طریقہ سے میچ ہونے پر ہی بیلٹ پیپر ڈسپلے ہوگا ۔ تب ہی ووٹ دیا جاسکتا ہے ۔ ن