اتانو کی شکست کے ساتھ ہی تیراندازی میں ہندوستان کا چیلنج ختم

   

ٹوکیو: ہندوستان کی تیر اندازی میں تمغہ جیتنے کی امیدیں ہفتہ کے روز تیراندازاتانو داس کے مردوں کے انفرادی مقابلے میں شکست کے ساتھ ختم ہو گئیں۔اتانو راؤنڈ 16 میں لندن کے اولمپک میں نقرئی تمغہ فاتح جاپان کے تاکاہارو فرواکاوا سے چار۔ چھ سے ہارگئے ۔ پرنو جادھو اور تروندیپ رائے اس سے پہلے انفرادی مقابلے کے راؤنڈ 32 میں ہار گئے تھے ۔ ان تینوں کی مردوں کی ٹیم کوارٹر فائنل میں جنوبی کوریا سے ہار گئی تھی ۔ کوریا کی ٹیم بعد میں فاتح رہی۔پروین اور دپیکا کماری کی مکسڈ ڈبلز ٹیم سیمی فائنل سے پہلے ہار گئی تھی۔ انفرادی ایونٹ میں اتانو کی بیوی دپیکا کی مہم جمعہ کو کوارٹر فائنل میں شکست کے ساتھ ختم ہوگئی تھی۔