اتحادی افواج کا حوثی باغیوں کا ڈرون مار گرانے کا دعوی

   

ریاض، 26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی قیادت والی اتحادی افواج نے یمن کے حوثی باغیوں کے ایک ڈرون کو مار گرانے کا دعوی کیا ہے ۔ اتحادی افواج نے حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب کے ایک فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنائے جانے کے دعووں کو مسترد کر دیا ۔ فوج نے جمعرات کو سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط کی طرف بڑھ رہے ایک ڈرون کو تباہ کر دیا۔ اتحادی افواج کے ترجمان ترک الما لکی نے ایک بیان میں حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب کے ایک فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنائے جانے کے دعوے کی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی افواج کی مستعدی کی وجہ سے حوثی باغیوں کا ڈرون اپنے ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہا۔ترک المالکی نے کہا کہ حوثی باغیوں کے خلاف اتحادی افواج ٹھوس قدم اٹھانا جاری رکھے گی ۔ انھوں نے حوثی باغیوں کی طرف سے میزائل اور ڈرون سے شہریوں اور شہری مقامات کو مسلسل نشانہ بنائے جانے کی بات بھی دہرائی۔