٭ اتحاد ایئر لائنز کے طیارہ کو گرئینڈر بم کے ذریعہ دھماکہ سے اڑانے کا منصوبہ تیار کرنے پر آسٹریلیا کے خالد خیاط کو 40 سال جیل کی سزا سنائی گئی جب کہ اس کے بھائی محمود خیاط کو 36سال جیل ہوگی ۔ یہ بم اُن کے ایک بھائی عامر خیاط کے لگیج میں رکھا گیا تھا ۔ سڈنی ایئرپورٹ پر ضرورت سے زیادہ سامان ہونے پر لگیج کو روک دیا گیا تھا ، جس کے بعد بم دستیاب ہوا ۔