اتحاد ایئر ویز نے پروازوں کی معطلی میں توسیع کر دی

   

Ferty9 Clinic

ابوظہبی۔25 اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) ابو ظہبی کی اتحاد ایئر لائن نے اپنی پروازوں کی معطلی کی مدت کو 15 مئی تک بڑھا دیا ہے۔ کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے عائد سفری بندشوں کے پیش نظر تمام تر بین الاقوامی ایئر لائنز عملی طور پر روک دی گئیں ہیں۔ اتحاد ایئر ویز اور دیگر اماراتی ایئر لائنز فی الوقت صرف خلیجی ممالک سے غیر ملکی مسافروں کو اپنے وطن واپس پہنچانے کے لیے پرواز کر رہی ہیں۔ اس خلیجی ریاست میں کورونا کی عالمی وبا کی وجہ سے غیر ملکی افراد کی آمد پر پابندی عائد ہے۔