اتحاد ایر اور فلائی دبئی کی بین الاقوامی پروازوں میں اضافہ کا اعلان

   

دبئی۔20 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی الاتحاد ایر اور فلائی دبئی نے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کے لیے اضافی پروازوں کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اتحاد ایر نے بیان میں کہا کہ مئی اور جون کے دوران نئی پروازیں بلغراد، ڈبلن، جنیوا، میلان، پیرس اور ٹورنٹو کے لیے چلائی جائیں گی۔اتحاد ایر اس سے قبل میلبورن اور لندن کے لیے پروازیں شروع کرچکی ہے جبکہ سڈنی کے لیے بھی پروازیں شروع کی جائیں گی۔اتحاد ایر نیاطمینان دلایا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک کے لیے مخصوص پروازوں میں اضافے کا سلسلہ جاری رہے گا۔فلائی دبئی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقیم غیرملکیوں کی وطن واپسی کے لیے مزید پروازیں چلائی جائیں گی۔عالمی ادارہ صحت اور الاماراتی صحت حکام نے تارکین کی وطن واپسی کے لیے پروازیں بڑھانے کی ہدایت جاری کی ہے۔فلائی دبئی کے ترجمان نے مزید کہا کہ ا?ئندہ مرحلے میں مزید پروازوں کی تفصیلات کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔یاد رہے کہ اماراتی وزارت خارجہ نے بیرون ملک مقیم موثر اقامہ ہولڈرز کی یکم جون سے واپسی کا اعلان کررکھا ہے۔ اس فیصلے پر عمل درآمد میں پروازوں میں اضافہ معاون ثابت ہوگا۔دریں اثنا اتحاد ایر کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملازمین کی سبکدوشی کا فیصلہ مجبوری میں کیا گیا ہے۔مستقبل میں بھی سفر کرنے والوں کی تعداد بے حد محدود رہے گی۔ درپیش بحران سے نمٹنے کے لیے ہمیں مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔ترجمان نے مزید کہا کہ کمپنی کو عالمی معیار کے حامل اپنے عملے پرفخر ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا دنیا بھر کی فضائی کمپنیوں کے لیے ایسے چیلنج لے کر آئی ہے جس سے ماضی میں کبھی واسطہ نہیں پڑا تھا۔