اترکاشی: اتراکھنڈ کے ضلع اترکاشی میں جمعہ کی صبح 30 منٹ کے اندر دو بار زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ فی الحال زلزلے کی وجہ سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر کے انچارج ڈی ایس پٹوال نے بتایا کہ آج صبح تقریباً 7:41 بجے آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.7 ریکارڈ کی گئی۔