اتراکھنڈمیں وبا ئی بیماری ایکٹ آرڈیننس ترمیم کو منظوری

   

دہرادون، 13 جون ( سیاست ڈاٹ کام) گورنر بے بی رانی موریہ نے ہفتہ کو وبا بیماری ایکٹ 1897 میں اتراکھنڈ ریاست ترمیمی آرڈیننس کو منظوری دے دی۔ اس کے ساتھ ہی اترا کھنڈ مرکزی حکومت کے ایکٹ میں ترمیم کرنے والی تیسری ریاست بن گئیہے ۔ اس سے پہلے کیرالہ اور اڑیسہ اس میں ترمیم کر کے سخت قوانین بنا چکے ہیں۔ گورنر ہاؤس کے ذرائع نے بتایا کہ اس ایکٹ کی دفعہ دو اور تین میں ترمیم کی گئی ہے ۔