دہرادون : تمام پارٹیوں کے لیڈروں اور بزنس ایڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ اتوار کے روز اتراکھنڈ قانون ساز اسمبلی، دہرادون کے سکریٹریٹ میں منعقد ہوئی، جس میں5فروری یعنی پیر سے ہونے والے اجلاس کے انعقاد کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔اسمبلی کی اسپیکر ریتو کھنڈوری بھوشن نے میٹنگ کی صدارت کی۔ اسمبلی اجلاس کی تاریخ 5 تا 8 فروری مقرر کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی کا اجلاس وقفے وقفے سے بلایا جاتا ہے ۔ بعض اوقات خاص حالات میں اسمبلی کا خصوصی اجلاس بھی بلایا جاتا ہے ۔میٹنگ میں بحث کے دوران اسپیکر اسمبلی نے تمام پارٹی رہنماؤں سے اجلاس کو منظم اور خوشگوار ماحول میں بحسن وخوبی منعقد کرنے میں تعاون کی اپیل کی۔