اتراکھنڈ میں دو بار زلزلہ کے دوجھٹکے

   

دہرادون: اتراکھنڈ کے ٹہری اور اترکاشی اضلاع میں دو بار زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ تمام ڈیم اور پاور پروجیکٹ محفوظ بتائے گئے ہیں۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست کے ٹہری اور اترکاشی اضلاع میں پہلی بار 12 بج کر 23 منٹ19 سیکنڈ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ریخترپیما پر اس کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی۔ جو 10 کلومیٹر گہرائی میں 30.65 شمالی عرض البلد اور 78.78 مشرقی طول البلد پر واقع تھا۔اس کے بعد اسی علاقے میں 2 بج کر 2 منٹ 47 سیکنڈ پر دوبارہ 3.8 شدت کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ یہ زلزلہ ٹہری ضلع کی تحصیل گھنسالی کے نیروی، گنگی گاؤں اور دُھنتری کے درمیان محسوس کیا گیا۔ وہیں بھٹواڑی، ڈنڈا، چنیالیسوڑ، بڑکوٹ، پرولا، موری تحصیل علاقے کے کچھ حصوں میں محسوس کیا گیا ہے ۔ ابھی تک کہیں سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔