اتراکھنڈ میں نقل نویسی مخالف قانون نافذ، پکڑے جانے پر عمر قید کیساتھ 10 کروڑ کا جرمانہ

   

دہرادون:اتراکھنڈ میں امتحان میں نقل نویسی کے خلاف سخت قانون کے لیے آرڈیننس جاری کیا گیا ہے۔ گورنر لیفٹیننٹ جنرل گرمیت سنگھ (سینی) نے اتراکھنڈ مسابقتی امتحان آرڈیننس 2023 کو منظوری دی ہے۔ حکومت کو امید ہے کہ اس سے واقعات میں مزیدکمی آئے گی۔اس قانون کے تحت اگر کوئی پرنٹنگ پریس، کوچنگ انسٹی ٹیوٹ یا مینجمنٹ سسٹم دھوکہ دہی کا مرتکب پایا جاتا ہے تو اسے عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ اس کے ساتھ انہیں 10 کروڑ روپے کا جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔ اس کے علاوہ اگر کوئی شخص منظم طریقے سے امتحان کرانے والی تنظیم کے ساتھ سازش کرتا ہے تو اس کے لیے سزا کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔حکومت ریاست میں مسابقتی امتحانات کو روکنے کے لیے سخت قوانین بنا رہی ہے۔ اس کے تحت وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے منظوری کے بعد گورنر کو آرڈیننس بھیجا تھا۔ گورنر نے اسے سنجیدگی سے لیتے ہوئے 24 گھنٹے کے اندر اس قانون کو گرین سگنل دے دیا۔مسابقتی امتحان آرڈیننس 2023 کے نفاذ کے بعد اگر کوئی طالب علم نقل کرتے ہوئے پکڑا جاتا ہے تو اسے 3 سال قید اورپانچ لاکھ تک جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اگر وہ طالب علم دوبارہ پکڑا جاتا ہے تو اسے کم از کم 10 سال کی سزا اور 10 لاکھ تک جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے، اس کے علاوہ اگر امتحان کے دوران غیر مناسب طریقہ استعمال کرتے ہوئے پایا گیا تو حاصل کی گئی جائیداد کو ضبط کر لیا جائے گا۔