اتراکھنڈ ٹرانسپورٹ بس میں موبائل پھٹ جانے سے مسافر کی موت

   

Ferty9 Clinic

کوٹ دوار/دہرہ دون: اتراکھنڈ ٹرانسپورٹ ڈپوکی دہلی سے پوڑ ی جارہی بس میں اتوار کی صبح ایک مسافر کی موبائل پر بات کرتے وقت اچانک موبائل پھٹ جانے سے موت ہوگئی۔کوٹ دوار کے ٹریفک پولیس انسپکٹر ایس کے سنگھ نے بتایا کہ اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی کوٹ دوار ڈپو کی بس نمبر یو کے ۔07پی اے ۔4229آج صبح تقریباً پانچ بجے مقامی بس اڈے سے نو مسافروں کو لیکر پوڑی کے لئے روانہ ہو ئی تھی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق انہوں نے بتایا کہ تقریباً پانچ بجکر 45 منٹ پر دوگڈا سے گمکھال کی طرف سے جارہی تھی کہ اسی دوران بھادا لکھال کے نزدیک بس میں تیز دھماکہ ہوا۔ بس ڈرائیور سنیل کمار نے بس روک کر دیکھا کہ بس کی آخری کھڑکی پر ایک شخص بری طرح زخمی حالت میں پڑا ہوا تھا۔ بس کی کھڑکی کا شیشہ ٹوٹا ہوا تھا۔مسٹر سنگھ نے بتایا کہ بس ڈرائیور کی اطلاع پر وہاں پہنچ پولیس ٹیم نے زخمی شخص کے بیس اسپتال کوٹ دوار لایا گیا جہاں ڈاکٹرں نے زخمی شخص کو مردہ قرار دے دیا۔