دہرا دون (اتراکھنڈ): ایک 82 سالہ ضعیف بیوہ خاتون نے ایک قابل ستائش و قابل تقلید کام کیا ہے۔ انہوں نے کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے دو لاکھ روپے پی ایم کیئر فنڈس میں جمع کروائے ہیں۔ اس خاتون کا نام درشنی دیوی بتایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ان کے شوہر ایک آرمی میں حوالدار تھے اور 1965 ء کی جنگ میں شہید ہوگئے۔ چیف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت نے ان کے تعاون کی ستائش کی اور کہا کہ ہمیں شریمتی درشنی دیوی پر فخر ہے۔ وہ ہمارے لئے بہترین مثال ہیں۔ ہمیں ان سے سیکھنا چاہئے۔“ انہوں نے عوام سے کہا کہ اگر وہ تعاون نہیں کرسکتے ہیں تو کم از کم ٹیکس پورا پورا ادا کریں۔“