رامپور: سابق ریاستی وزیر اور سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنما اعظم خان کی اسمبلی کی رکنیت ختم کرتے ہوئے رامپور اسمبلی سیٹ خالی کردی گئی ہے ۔ اس سلسلہ میں اسپیکر ستیش مہانا نے حکم جاری کردئے ہیں ۔ عدالت کے حکم کے بعد فیصلہ کرتے ہوئے اسمبلی سکریٹریٹ نے سیٹ خالی اعلان کرکے الیکشن کمیشن کو جانکاری بھیج دی ہے ۔ رامپور کی ایم پی ۔ ایم ایل اے کورٹ نے 2019 کے ہیٹ اسپیچ معاملہ میں ایس پی کے ممبر اسمبلی اعظم خان کو قصوروار قرار دیتے ہوئے تین سال کی سزا سنائی ہے ۔ ساتھ ہی 25 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے ۔