لکھنو 3 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش میں ایک شخص کو پتہ چلا کہ اس کا دل بائیں جانب نہیں بلکہ دائیں جانب ہے جبکہ اس کا لیور بائیں جانب ہے ۔ کہا گیا ہے کہ اس کے تمام انسانی اعضاء اپنے مقررہ مقام سے مخالف مقام پر ہیں۔ کہا گیا ہے کہ اس شخص کی جو صورتحال ہے اسے سائیٹس انورسیس کہا جاتا ہے اور اسے حال ہی میں پیٹ میں تکلیف کی وجہ سے ڈاکٹر سے رجوع ہونے پر اس بات کا پتہ چلا ہے ۔