کانپور(اترپردیش): ایک تازہ ترین واقعہ کے مطابق ایک مسلم شخص کو بے رحمی سے مارا گیا۔ جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ اترپردیش کے کانپور بابوپروا میں پیش آیا۔جہاں جئے شری رام نہ کہنے پر ایک شخص کی خطرناک پٹائی کردی گئی۔ چہارشنبہ کی شب رات دیر گئے جئے شری رام نعرہ نہ لگانے پر تین اکثریتی طبقہ سے تعلق رکھنے والوں نے ایک مسلم شخص جس کا نام عاطف بتایا گیا اور وہ پیشہ سے آٹوڈرائیوربتایاگیا ہے اس کی شدید پٹائی کردی۔ اس کے مقامی لوگوں نے زخموں سے چور عاطف کو اسپتال منتقل کئے۔ جہاں اس کی حالت نہایت تشویش ناک بتائی گئی۔ بعد ازاں اس واقعہ پر کافی ہنگامہ کیا گیا۔ حالات کشیدہ ہوگئے۔
عاطف کے گھر والوں نے بتایا کہ رات کے تقریبا نو بجے عاطف گھر واپس آرہا تھا۔ راستہ میں باقر گنج چوراہے پر تین لوگ سمیت، راجیش اور شیوا عاطف کے آٹومیں سوار ہوگئے اور چارراڈ چوراستے تک چھوڑنے کی بات کہی۔ اس کے ان لوگوں نے عاطف سے پیسہ نہ ہونے کا بہانہ بناکر اسے ایک دوسرے مقام پرلے گئے۔ جہاں تینوں نے اسے جئے شری رام نعرہ لگانے کیلئے کہا۔ عاطف نے جب اس سے انکارکردیا تو ان لوگو ں نے قریب میں بیت الخلاء عمارت (سلاب کامپلکس) میں لے جاکر باندھ دیا۔
اس کے عاطف کے سر اور جسم کے دیگر اعضاء پر اینٹ او رپتھر سے مارنا شروع کردیا۔ جس سے عاطف بری طرح زخمی ہوگیا۔ اورزورسے چیخنے چلانے لگا۔ ان تینوں نے اسے وہاں چھوڑ کربھاگ گئے۔ علاقہ میں لوگ دھرنا دینے لگے اور عاطف کے خاطیوں کو پکڑکر سخت کارروائی کا مطالبہ کرنے لگے۔ پولیس خاطیوں کو پکڑنے کیلئے ایک ٹیم تشکیل دی ہے۔