بارہ بنکی (اترپردیش): مسلم سماج میں بڑھتی جہیز کی لعنت قابل افسوس ہے۔ علماء کرام بھی اپنے خطابات میں جہیز کی لعنت ختم کرنے کی اپیل کرتے رہے۔ سیاسی سماجی کارکن ہمیشہ ا س لعنت کو ختم کرنے کی کوششیں کرتے رہے۔ لیکن کچھ ا س لعنت کو اپنارہے ہیں۔ آج ایک ایسا ہی واقعہ اترپردیش کے بارہ بنکی علاقہ میں پیش آیا جہاں دولہے دیگر اشیاء دئے گئے صرف ٹو وہیلر گاڑی نہ دینے کی وجہ سے شادی کے24گھنٹے کے اندر ہی دلہن کو طلاق دیدیا۔ دلہن والوں نے دلہے کے خلاف پولیس میں مقدمہ درج کروایا۔
تفصیلات کے مطابق اتردیش کے بارہ بنکی کے رہنے والے شمشا د عالم کو ان کی شادی میں دلہن والوں کی طرف سے جہیز میں 2وہیلر نہ دینے پر اندرون چوبیس گھنٹے میں تین طلاق دیدیا۔ دلہن کے والد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی کی مانگ پوری نہ جانے پر دلہے نے اندورن چوبیس گھنٹے میں تین طلاق دیدیا۔ حالانکہ ہم نے جہیز دیگر قیمتی اشیاء بھی دیئے تھے۔انہوں نے کہاکہ میری چھ بیٹیاں ہیں۔ پولیس نے دلہے اور اس کے گھروالوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔