مرزا پور (اترپردیش): ایک سبکدوش پولیس انسپکٹر اور اس کی اہلیہ ایک ماہ قبل فوت ہوئی اپنی بیٹی کے ساتھ زندگی گذار رہے تھے۔ یہ واقعہ اترپردیش کے مرزا پو ر علاقہ میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق ریٹائرڈ پولیس انسپکٹر دلاور صدیقی کے مکان سے بد بو آرہی تھی۔ پڑوسیوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس نے زبردستی ان کے مکان میں داخل ہوکر نعش کو حاصل کرلیا۔ بعد ازاں اسے پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کردیا۔
سپرینڈنٹ آف پولیس پرکاش سوروپ پانڈے نے کہا کہ پڑوسیو ں کو ان کے مکان سے بد بو محسوس ہونے پر شکایت کی۔ اس کے بعد ہم نے دلاور صدیقی کے مکان پہنچ کر معائنہ کیا او ران کی لڑکی کوفوت پایا۔ لیکن صدیقی نے بتایا کہ ان کی لڑکی مری نہیں بلکہ وہ زندہ ہے اور سورہی ہے۔ ایس پی پانڈے نے بتایا کہ مسٹر صدیقی او ران کی اہلیہ ذہنی طور پر متاثر ہوچکے ہیں۔ جس کی وجہ سے انہیں لگ رہا ہے کہ ان کی بیٹی مری نہیں بلکہ زندہ ہے او رسورہی ہے۔ ایس پی پانڈے نے بتایا کہ نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کیاگیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی ہم مزید کارروائی کریں گے۔
پڑوسیو ں نے بتایا کہ دلاور صدیقی اور ان کے گھر والے ہم سے بات نہیں کرتے تھے ہمیشہ الگ تھلگ رہا کرتے تھے۔