اترپردیش سیاست : ایس پی ۔بی ایس پی کانگریس کو ۱۴؍ پارلیمانی نشستیں فراہم کرنے کا کیا اعلان

,

   

پرینکا گاندھی کے قومی سیاست اور خاص طور سے اتر پردیش کی سیاست میں سرگرم ہونے کے بعد اتر پردیش کی سیاست میں ایک نئی تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایس پی ۔ بی ایس پی نے اتر پردیش میں بی جے پی مخالف اتحا د کو لے کر از سر نو غور کرنا شروع کر دیا ہے اور ذرائع کے مطابق اب وہ کانگریس کو 14 پارلیمانی سیٹیں دینے پر غور کر رہے ہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ پرینکا کے سیاست میں داخلے کے بعد صرف ایس پی ۔بی ایس پی پریشان ہیں بلکہ بر سر اقتدار جماعت بی جے پی کی بھی نیندیں اڑ گئی ہیں۔

واضح رہے کہ 12 جنوری کو مایاوتی اور اکھیلیش یادو نے مشترکہ پریس کانفرنس کر کے دونوں پارٹیوں کے اتحاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں پارٹیاں 38-38 سیٹوں پر انتخابات لڑیں گی اور باقی چار سیٹوں میں سے دو اتحاد میں آنے والی دوسری پارٹی کو ملے گی۔ علاوہ ازیں امیٹھی و رائے بریلی میں وہ کانگریس کے خلاف کوئی امیدوار نہیں اتاریں گے یعنی اس اتحاد میں ایک طرح سے صرف دو سیٹیں کانگریس کے لئے رکھی گئی تھیں لیکن پرینکا کے سیاست میں داخلہ کے بعد سے حالات بدلے ہوئے نظر آ رہے ہیں ۔

پرینکا گاندھی کے سیاست میں داخلہ کے بعد سے اتر پردیش کی سیاست پوری طرح گرم ہو گئی ہے اور یہ خبریں بھی عام ہو چکی ہیں کہ ایس پی -بی ایس پی اپنی انتخابی حکمت عملی میں تبدیلی پر غور کر رہی ہے۔