اترپردیش : ماں کے سامنے جوان بیٹی کی عصمت ریزی 

,

   

مظفرنگر : ایک بائیس سالہ جوان لڑکی اس کی ماں کے آنکھوں کے سا منے عصمت ریزی کی گئی ۔ یہ واقعہ مظفر نگر کے کاکرولی پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا ۔ یہ واقعہ اتوار کی شب پیش آیا جب متاثرہ لڑکی اپنی ماں کے ساتھ دوائیاں خریدنے کیلئے گئی تھیں۔ کاکرولی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او جتندر کمار نے بتایا کہ ایک کیس دوملزمین دلشاد او رایک نامعلوم شخص کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ جتندر کمار نے مزید بتایا کہ متاثرہ لڑکی طبی علاج کیلئے دواخانہ بھیج دیا گیا ہے۔

متاثرہ لڑکی کے والد کی شکایت کے مطابق اس کی لڑکی کی اس وقت عصمت ریزی کردی گئی جب وہ اپنی ماں کے ساتھ دوائیاں لینے گئی تھیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزمین نے میری لڑکی کو زبردستی قریب کے گنے کے کھیت میں لے گئے اور وہاں اس کی عصمت ریزی کی ۔