نوئڈا: اترپردیش کے نوئیڈا علاقہ میں ایک کو آپریٹیو بنک کے ایک شاخ نے اپنے ایک گاہک کو نقلی زیوارت دینے پر اس بنک کے خلا ف ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ حالانکہ اس گاہک نے لون حاصل کرنے کے لئے اصلی زیوارت ضمانت رکھوائے تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس ونیت جیسوال نے میڈیا سے با ت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں شیوالک مرسنٹائل کو آپریٹیو بنک نوئیڈا سیکٹر27 کے خلاف ایک تحریری شکایت موصول ہوئی ہے۔ ہمیں بتایاگیا ہے کہ بنک کے ایک گاہک نے نقد لون حاصل کرنے کیلئے بنک میں ایک کیلو گرام سونا بطور ضمانت رکھوایا۔ جب وہ گاہک رقم لوٹا کر اپنے جمع شدہ سونا جو زیورات پر مشتمل ہیں وہ لینے آتا تو بنک کے تین ملازمین نے اسے نقلی سونا حوالہ کردیا۔“
اے سی پی ونیت جیسوال نے مزید کہا کہ متاثر شخص نے بتایا کہ وہ اپنے زیورات سیلڈ پیک کر کے بنک کے لاکر میں رکھے تھے، لیکن جب وہ اپنے زیورات حاصل کرنے بنک گیاتو اسے محسوس ہوا کہ اس سیلڈ پیک کے کچھ چھیڑ چھاڑ ضرور ہوئی ہے۔جب اس نے زیورات حاصل کرنے کے بعد زیورات کو دیکھا تو پتہ چلا کہ وہ تمام زیورات نقلی ہیں۔ اے سی پی نے بتایا کہ ہم نے ایک مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کررہے ہیں۔