اترپردیش: نوجوان معاشقہ کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں پایاگیا، گاؤں والوں نے پٹائی کردی، نوجوان ہلاک

,

   

گورکھپور(اترپردیش): ایک ۴۲/ سالہ نوجوان اپنے معاشقہ کے ساتھ معاشقہ کے گھر میں قابل اعتراض حالت میں پایا گیا۔ لوگوں نے ا س کی پٹائی کردی۔ اس نوجوان لڑکے کانام سورج پال بتایا جاتا ہے۔ جب اس کی خبر اس لڑکی کے بھائی گوتم پال کو ہوئی تو گوتم پال نے ان کے کمرہ میں داخل ہوا۔ سورج پال نے گوتم پر بندوق سے گولی چلادی جس کے نتیجہ میں گوتم زخمی ہوگیا۔ گولی کی آواز سن کر گاؤں والے سورج کو پکڑلئے او رایک لکڑی کے بمبو اس کی انتہائی درد ناک انداز میں پٹائی کرنے لگے۔

اس حملہ میں سورج شدید زخمی ہوگیا اسے فوری دواخانہ لیجایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیدیا گیا۔ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے گورکھپور ایس ایس پی سنیل گپتا نے بتایا کہ سورج پال اپنے گرل فرنڈ کے ساتھ اس کے گھر میں قابل اعتراض حالت میں پایا گیا تھا۔ جب اس لڑکی کے بھائی کمرہ میں داخل ہوا تو سورج نے اس کے بھائی گوتم پر حملہ کردیا جس سے گوتم شدید زخمی ہوگیا۔ جب سورج یہاں سے بھاگنے لگا گاؤں والوں نے اسے پکڑ کر اس کی پٹائی کردی جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ پولیس نے چھ افراد پر کیس درج کرلیا بشمول مذکورہ لڑکی کے والد اور اس کے بھائیوں کے۔ پولیس نے سورج کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔