اترپردیش کی موجودہ اسمبلی اپنے دور اقتدار میں ہی نئے ودھان بھون میں چلے گی

   

لکھنؤ: اتر پردیش اسمبلی کے اسپیکر ستیش مہانا نے جمعہ کو اعلان کیا کہ ایوان کی کارروائی صرف 18ویں ودھان سبھا (2022-2027) کے دوران ہی نئے ودھان بھون میں چلائی جائے گی۔ اتر پردیش میں اسمبلی کی کارروائی 10 مارچ تک چلانے کی تجویز تھی لیکن ایک ہفتہ قبل جمعہ کو اسے غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا۔جمعہ کو اسمبلی میں مہانا نے کہا کہ ‘وزیر اعلیٰ نے اسمبلی کی نئی شکل بنانے کے لیے کہا ہے، اور پارلیمانی امور کے وزیر نے بتایا کہ 18ویں اسمبلی کے دوران ہی آپ نئی بننے والی اسمبلی میں سیشن کریں گے۔ بجٹ میں اسمبلی بنانے کا انتظام کیا گیا ہے۔